میرپور،وزیر اعظم آزادجموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان 29 اور 30 جنوری کو دو روزہ دورہ میرپور اور کوٹلی پر آرہے ہیں ۔ وزیراعظم اس دورے کے دوران رٹھوعہ ہریام پل، میرپور ڈرائی پورٹ کے کام کا جائزہ، واٹر سپلائی اسکیم، ریلوے پٹری پر پیش رفت اور میرپور بھمبر مجوزہ موٹر وے کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وزیراعظم کے اس دورے میں دونوں اضلاع کے اہم تعمیر و ترقی کے منصوبوں کے بارے میں ملنے والی شکایات پر فوری سخت کارروائی کیے جانے کا عندیہ بھی مل رہا ہے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کے اس دورے میں وزراء حکومت کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ معاونین خصوصی،محکمہ جات کے سیکرٹریز اور ڈائریکٹر جنرلز بھی ہمراہ ہوں گے۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم عوام سے براہ راست شکایات سنیں گے اور موقع پر احکامات بھی دیں گے۔ مرکزی حکومت اور آزادکشمیر کی تمام اپوزیشن کی بھرپور مخالفت کے باوجود 31 سال بعد خطے میں بلدیاتی الیکشن کرانے والے مضبوط اعصاب کے مالک موجودہ وزیراعظم کے عوامی و فلاحی کے اقدامات کی وجہ سے سردار تنویر الیاس خان پہلے ”حقیقی عوامی وزیراعظم” کے طور پر مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے ٹیکس کے نظام کو عوام دوست بناتے ہوئے ایسی پالیسی سامنے لائی کہ محض ڈیڑھ سال کے عرصے میں ٹیکس صارفین کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ کر 40 ہزار ہو چکی ہے۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان پر اعتماد کرتے ہوئے پاکستان کیمعروف انڈسٹریل گروپس آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے منصوبہ بندی مکمل کر چکے ہیں۔ پہلے سے موجود انڈسٹری فعال کرنے اور نئی انڈسٹریل یونٹس لگنے سے اس خطے میں یقینا روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے جب سے ایم ڈی اے سمیت مختلف شہروں اور اداروں کے سرپرائز وزٹ شروع کیے ہیں تب سے محکمہ جات میں افسران اور سٹاف کی حاضری پوری ہونے کے ساتھ کارکردگی دکھانے کی طرف بھی توجہ دی نظر آرہی ہے۔
دورہ