غیر جریدہ ملازمین محکمہ ان لینڈ ریونیو آزاد کشمیر کی 8نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کیلئے دارالحکومت مظفرآباد سمیت تالہ بند ہڑتال جاری،اے جی آفس کے تنظیمی عہدیدارا بھی ہڑتالی ملازمین سے اظہار یکجہتی کرنے کیمپ میں پہنچ گئے،اس موقع پر ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے صدر شاہد مجید،سیکرٹری جنرل چوہدری آصف، ساجد سلیم، شجاعت کاظمی، خورشید رضا اور دیگر نے کہا کہ ریاست کے اندر ملازمین کے ساتھ دہرا معیار قابل قبول نہیں ہے،سیکرٹریٹ میں بیٹھے ملازمین کو ہر طرح کی مراعات حاصل ہیں مگر جب ہماری باری آتی ہے تو ہمیں فیڈرل کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے مگر جب فیڈرل کی جانب سے ہماری تنخواہ مراعات میں اضافہ ہوتا ہے تو اس وقت یہ بجٹ کا بہانہ بنا کر بیٹھ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود 2007سے تاحال غیر جریدہ ملازمین کی ترقیابی(D,P,C)نہیں کی گئی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور سکیل ایک تا سولہ کی ڈی پی سی کی جائے سپروائزر کانسٹیبلان اسسٹنٹ لائبریرین کی آسامیوں کے اپ گریڈیشن کے نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں ۔
ان لینڈ ریونیو ہڑتال