کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان کی زیر صدارت یوم یکجہتی کشمیر کے انتظامات کے حوالہ سے اہم اجلاس اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مظفرآبادراجہ طاہر ممتاز،ایس ایس پی مظفرآباد زاہد مرزا اور دیگرنے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کو جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منائے جانے کے سلسلہ میں محکمہ سروسزکیجانب سے تشکیل شدہ قومی تقریبات کمیٹی کے اجلاس میں کیئے گے فیصلہ جات پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ہیلی پیڈکی صفائی و ستھرائی کی تمام ترذمہ داری میونسپل کارپوریشن پرہوگی۔مین تقریبات کی تمام ترسیکیورٹی کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی مظفرآباد کی ہوگی وہ سیکیورٹی پلان مرتب کرتے ہوئے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا
اجلاس