آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم بطور قوم متحد ہوکر دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
خیبر پختونخوا پولیس پاکستان کی بہادر پولیس ہے، کے پی پولیس نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن فورس کے طور پر لڑائی لڑی۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔
آرمی چیف نے پولیس افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا پولیس کی جرأت اور خدمات کو سراہا اور جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔