ملتان اور کراچی میں ہونے والے میچز کے آن لائن ٹکٹ ہفتہ کو صبح گیارہ بجے سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے— فائل فوٹو: اے پی پی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں متعارف کرا دی ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملتان اور کراچی میں ہونے والے میچز کے آن لائن ٹکٹ ہفتے کو صبح 11 بجے سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے اور شائقین cricket.bookme.pk ویب سائٹ وزٹ کر کے ٹکٹ بک کرا سکتے ہیں۔

باکس آفس سے ٹورنامنٹ کے دوران چار مقامات پر شائقین کے لیے فزیکل ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے جبکہ راولپنڈی اور لاہور کے میچوں کے ٹکٹ مقررہ وقت پر فروخت کیے جائیں گے۔