عمران خان کو سڑکوں پر لانے کیلئے سہولت کاری کی جارہی تھی، اب عمران خان کی سہولت کاری نہیں ہورہی اس لیے وہ پاگل ہوگئے ہیں: وزیر داخلہ— فوٹو: فائل
عمران خان کو سڑکوں پر لانے کیلئے سہولت کاری کی جارہی تھی، اب عمران خان کی سہولت کاری نہیں ہورہی اس لیے وہ پاگل ہوگئے ہیں: وزیر داخلہ— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر 28 نومبر 2022 تک عمران خان کی سہولت کاری کا الزام لگا دیا۔

جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا کہ 28 نومبر تک جنرل باجوہ اور جنرل فیض عمران خان کی سہولت کاری کرتے رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو سڑکوں پر لانے کیلئے سہولت کاری کی جارہی تھی، اب عمران خان کی سہولت کاری نہیں ہورہی اس لیے وہ پاگل ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ 28 نومبر 2022 کو سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ عہدے سے سبکدوش ہوگئے تھے جس کے کچھ دنوں بعد سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید نے بھی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔