آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان یادگار شہداء گئے،پھولوں کی چادر چڑھائی اور پولیس لائنز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے آزادجموں و کشمیر حکومت کی جانب سے شہداء کیلیے ڈھائی لاکھ فی کس اور زخمیوں کیلیے ایک لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کیا ۔وزیراعظم نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف خیبر پختونخواہ پولیس کے عزم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس فرنٹ سے لیڈ کر رہی ہے اور اسنے شہادتوں کی داستان رقم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پشت پر ہے ۔وزیراعظم نے پولیس لائنز دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی
وزیراعطم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے پشاور میں وزیراعظم پاکستان کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی ۔وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور پہنچے دوران پرواز وہ شہداء پولیس لائنز کے ایصال ثواب کیلیے قرآن پاک کی تلاوت کرتے رہے ۔دریں اثناء وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے پولیس لائینز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پشاور پولیس لائنز مسجد دھماکے کے شہداء کے ورثاء کیلئے فی کس 10،10 لاکھ اور زخمیوں کیلئے 5 ،5 لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورکا دورہ کیا اور پولیس لائنز مسجد دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

م