کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان کی زیر صدارت ایئرپورٹ کوفعال کرنے اور درپیش مسائل کے حل کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈمن ایئرپورٹ عاصم محمود اور حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے کہا کہ ایئرپورٹ مظفرآباد میں فضائی سروس شروع کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ ایئرپورٹ کو قابل استعمال کرنے کے لئے اس کے ایریا میں موجود درختان کی شاخ تراشی کی اشد ضرورت ہے۔ یہ کام10فروری 2023 سے شروع کیا جائے گا۔ ایئرپورٹ میں موجود چمگاڈروں کو بے دخل کرنے کے سلسلہ میں ایئرپورٹ ایریا میں ساؤنڈسسٹم،Bright Lights لگائی جائیں گی جس سے چمگاڈروں ہجرت کرجائیں گی۔ اجلاس میں ایئرپورٹ کے مسائل اور ان کے فوری حل کے لئے اسسٹنٹ کمشنرمظفرآباد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ،کمیٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف،نمائندہ 1-AKبریگیڈ،نمائندہ ایئرپورٹ انتظامیہ اور ڈی ایس پی سٹی ممبران ہوں گے جو ایئرپورٹ کے functional ہونے میں درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کا فوری حل کرنے کے پابند ہوں گے
مظفر آباد ائیر پور ٹ