وادی لیپہ وزیر تعلیم و ٹیوٹا دیوان علی خان چغتائی کی ہدایات کے مطابق محکمہ شاہرات ضلع جہلم ویلی نے وادی لیپہ ریشیاں سڑک جو کہ بوجہ شدید برفباری گزشتہ پانچ دن سے بند تھی گزشتہ روز ٹریفک کیلئے بحال کر دی گئی یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اس سال کی شدید برفباری کے باعث ریشیاں لیپہ سڑک بند ہو گئی تھی جس پر بے شمار گلیشئر بھی تھے اس سڑک کو کھولنے کیلئے وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ، محکمہ شاہرات ضلع جہلم ویلی کو ہدایات جاری کی اس تناظر میں محکمہ شاہرات ضلع جہلم ویلی کے ایکسیئن کاشف گردیزی اور ایس ڈی او راجہ مصرور اس سڑک کی بحالی کیلئے خود مسلسل مانیٹرنگ کرتے رہے۔
لیپہ ریشیاں سڑک