عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو کمی کے باوجود ملک میں ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ کر دیا گیا۔فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 100 روپے تک کا خودساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔چیئرمین ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گیس مافیا نے 15روپے فی کلو کر دیا جس کے نتیجے میں گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 177 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 681 روپے کا اضافہ ہوگیا، بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیے۔ملک میں پیٹرول ڈیزل کے مصنوعی بحران کے بعد ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں70 سے100 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔ مختلف شہروں میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 310 روپےتک پہنچ گئی۔دوردراز پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 360 روپے فی کلومیں فروخت ہونے لگی۔