راولپنڈی سے پلندری آنے والی جیپ آزادپتن پٹھان پہاڑی سے نیچے گر گئی ،جیپ میں سوار دو افراد میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،حادثہ میں جاں بحق ہونے والا نوجوان سردار ارباب برکت کا تعلق منگ پتن شیر خان سے تھا جو پی ایس ایف کا متحرک اور سرگرم کارکن تھا سردار ارباب راولپنڈی سے پلندری پی ایس ایف کے کنونشن میں آ رہا تھا کہ آزادپتن پٹھان پہاڑی سے جیپ گہری کھائی میں گر گئی جیپ میں سوار دو افراد بری طرح زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر پلندری ہسپتال ریفر کیا گیا ،زخمیوں میں سے سردار ارباب برکت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا سردار ارباب برکت کی حادثاتی موت پر علاقہ میں سوگ کا عالم ہے سردار ارباب برکت کی میت آبائی گاؤں پتن شیر خان روانہ کر دی گئی ہے
جیپ حادثہ