چکوٹھی کے نواحی علاقہ موہڑہ صادق چارسدہ روڑ محکمہ تعمیرات عامہ انتظامیہ جہلم ویلی کی بے حسی عدم توجہ کے باعث پندرہ دن گزر جانے کے باوجود گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بحال نہ ہو سکی برفباری کے باعث پندرہ دن سے روڈ کی بندش عوام کو سفری حوالہ سے شدید مشکلات کا سامنا علاقہ میں غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہزاروں کی آبادی پر مشتمل علاقہ موہڑہ صادق روڈ کی بندش کی وجہ سے کالجز جانے والے طلبہ وطالبات شدید سرد موسم میں میلوں پیدل سفرکرنے پر مجبور عوامی مشکلات کے باوجود انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگی عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ روڈ کی بندوش کے باعث ہزاروں کی آبادی مشکلات کا شکار ہے پندرہ دن سے روڈ کی بندش سے علاقہ میں غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا انتظامیہ جہلم ویلی کی جانب تاحال روڈ کی بحالی کے لیے مشین نہیں بھیجی گئی روڈ کی بندش کی وجہ سے علاقہ کے عوام کو روز مرہ استعمال کی اشیاء گھروں میں پہنچانے کے لیے بھی شدید مشکلات پیش آرہی ہیں عوام کی نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی ہے عوام علاقہ کی طرف سے روڈ، کی فوری بحالی کا مطالبہ۔
غذائی قلت کاخدشہ