اسلام آباد، وزارت صحت کی ادویات قیمتوں میں اضافہ کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل۔سمری منظوری کیلئے آج اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پیش کی جا ئیگی۔ منگل کے روز خبر شائع کی تھی کہ ادویات کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافہ کی سفارش کر دی گئی ہے آج کے اجلاس میں 119ادویات کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافے کا جائزہ لیا جائیگا جبکہ اس ایجنڈے میں وزارت صحت نے پیراسٹامول سیرپ اور گولی کی قیمت میں اضافے کی سمری بھی ارسال کی ہے ذرائع کے مطابق پیراسٹامول سیرپ 120ML کی قیمت میں 12 روپے 18 پیسے اضافے کی تجویز، پیراسٹامول سیرپ کی قیمت 104.82 سے بڑھا کر 117 روپے کرنے کی تجویز، پیراسٹامول 500Mg گولی کی قیمت 80 پیسے بڑھانے کی تجویز، پیراسٹامول گولی کی قیمت 1.87 سے بڑھا کر 2.67 روپے کرنے کی تجویز، مینوفیکچررز نے پیراسٹامول سیرپ اور گولی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا، ڈریپ کی ڈرگ پراسیسنگ کمیٹی نے قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی۔