محکمہ تعلیم کالجز آزاد کشمیر میں جعلی تقرریوں کے بعد مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف،ذرائع کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالجز مظفرآباد میں فیسوں کی مد میں سالانہ 50لاکھ سے زائد ،پوسٹ گریجویٹ کالج گرلز اینڈ بوائز باغ میں 40لاکھ ،پوسٹ گریجویٹ کالج میر پور 10لاکھ ،راولا کوٹ ،کوٹلی 5لاکھ سے زائد جبکہ پوسٹ گریجویٹ کالج دھیر کوٹ میں 8سے 10لاکھ روپے کی مالی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے ،آڈٹ رپورٹ 2019کے مطابق محکمہ کالجز کی آڈٹ رپورٹ تا حال منظر عام پر نہ آ سکی ،ناظم اعلیٰ کالجز نے پوسٹ گریجویٹ کالج بوائز اینڈ گرلز کو این او سی جاری کر تے ہوئے بر ی کر دیا ،ذرائع کے مطابق جعلی تقرریوں کے معاملے میں موصوف پر مکمل طور پر الزام ثابت شدہ ہیں،خواجہ عبد الرحمان ناظم اعلیٰ کالجز پر کرپشن اور جعل سازی کے تمام تر الزامات ثابت ہونے کے باوجود موصوف ناظم اعلیٰ کالجز کی سیٹ پر تعینات ہے جبکہ ناظم اعلیٰ کالجز کی پوسٹ پر براجمان ہونے کی وجہ سے نہ ہی ریکارڈ کی انکوائری اور نہ ہی آڈٹ رپورٹ انکوائری افسر کو مل سکتی ہے ،وزیر کالجز کی نا اہلی کی وجہ سے کرپٹ اور جعل ساز تا حال پوسٹ پر براجمان ہیں اور محکمہ کالجز کے تمام معاملات میں مداخلت بھی کر رہا ہے ،وزیر اعظم آزاد کشمیر ،وزیر کالجز اور سیکرٹری کالجز کو چاہئیے کہ موصوف کو عہدے سے ہٹا کر شفاف تحقیقات کا آغاز کیا جائے اور سینئر آفیسر کو ناظم اعلیٰ کالجز کا چارج سونپا جائے ۔