ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھ کر 18 فیصد ہونے کے باعث ہوا— فوٹو:فائل
ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھ کر 18 فیصد ہونے کے باعث ہوا— فوٹو:فائل

حکومت نے مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کی قمیت بھی بڑھا دی۔

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 26 روپے 62 پیسے مہنگا کردیا گیا اور ایل پی جی کے 11.8کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3141روپے 29 پیسے ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی 2 روپے 26 پیسے مہنگی ہوکر  266روپے 21 پیسے ہوگئی۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ جی ایس ٹی کی شرح 17 سے بڑھ کر 18 فیصد ہونے کے باعث ہوا۔

قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہوگیا۔