آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن۔ فوٹو فائل
 آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن۔ فوٹو فائل

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 1 لاکھ 93 ہزار 200 روپے کا ہو گیا ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 65 ہزار 638 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3800 کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔