کراچی پولیس آفس میں آپریشن مکمل ہوگیا اور عمارت کو کلئیر کرالیاگیا، ایک دہشتگردچوتھی منزل پر اور 2 چھت پر ہلاک ہوئے، پولیس— فوٹو: رائٹرز
کراچی پولیس آفس میں آپریشن مکمل ہوگیا اور عمارت کو کلئیر کرالیاگیا، ایک دہشتگردچوتھی منزل پر اور 2 چھت پر ہلاک ہوئے، پولیس— فوٹو: رائٹرز

کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر  دہشتگروں کے حملے  میں دو پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوگئے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے اور عمارت کو تقریباً 4 گھنٹے بعد کلیئر کرالیا گیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایسٹ مقدس حیدر نے بتایا کہ حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ایک دہشتگردچوتھی منزل پر اور 2 چھت پر ہلاک ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک نے خود کو اڑایا۔

مقدس حیدر کا کہنا تھاکہ کراچی پولیس آفس میں آپریشن مکمل ہوگیا اور عمارت کو کلئیر کرالیا گیا۔

ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک نے خود کو اڑایا — فوٹو: اے ایف پی
ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک نے خود کو اڑایا — فوٹو: اے ایف پی

پولیس حکام  کے مطابق حملے میں دو پولیس اور ایک رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے جبکہ 18 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ شام 7 بجکر 10 منٹ پر کیا گیا، حملہ آور پولیس لائنز سے داخل ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے پولیس آفس کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیا اور آپریشن کے دوران شارع فیصل کے دونوں ٹریکس کو  ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔