بھمبر شہرمیں آلودہ پانی کی سپلائی کی شکایات پرسپیکرآزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کا سخت نوٹس ، گذشتہ رات واٹر پائپ لائنز چیک کرنے کے لئے چوہدری انوار الحق کاچھاپہ،سپیکراسمبلی بغیر پروٹوکول پرائیویٹ گاڑی میں موقع ملاحظہ کرنےپہنچ گئے ، 72 گھنٹوں میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا حکم ،سپیکراسمبلی چوہدری انوارالحق نے اندرون بازار ، لاری اڈا ، ہاتھی چوک ،منہاس چوک ،مسلم بازارسمیت دیگرمقامات پر واٹرسپلائی لائزکی چیکنگ کی ،آلودہ پانی کی سپلائی پرمتعلقہ محکمہ پرسخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ماہرین کی ٹیم بلائیں،عوام کا مسئلہ حل کریں،ایکسئین پبلک ہیلتھ اور ایس ڈی او کو ہدایت کی کہ واٹرلائنز کا تکنیکی معائنہ کریں اور رپورٹ دیں۔اس موقع پرڈپٹی کمشنرمرزا ارشدمحمودجرال،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرعدنان مختار ،ممبر بورڈ آف گورنرزپریس فاؤنڈیشن ناصرشریف بٹ،میونسپل کمیٹی سے نومنتخب ممبرز ثاقب بشیر بٹ ،چوہدری الطاف،چوہدری عدیل اشرف بھی سپیکراسمبلی کے ہمراہ تھے۔صدرسٹیزن فورم اقبال انقلابی اور ثاقب بشیربٹ سمیت عوام علاقہ سے اس مسئلے کو اجاگرکیاتھا۔
سپیکر چھاپہ