مظفرآباد محکمہ خوراک کی بےحسی ، دارالحکومت مظفرآباد میں آزاد کشمیر کے سرکاری آٹے کا بحران بد ستور جاری ،عوام در بدر ہو کر رہ گئے.حکمران اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام تمام تر عوامی احتجاج کے باوجود آٹے کا بحران ختم کرنے میں ناکام .تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد ، گڑھی دوپٹہ ،تحصیل پٹہکہ نصیرآباد اور گردو نواح میں آزاد کشمیر کے سرکاری آٹےکا بحران بد ستور جاری ہے جس کی وجہ سے عوام پنجاب سے آیا ہوا آٹا مہنگے داموں خرید نے پرمجبور ہیں , آزاد کشمیر کا سرکاری آٹا ڈیلر ان کے پاس اترتے ہی غائب ہو جاتا ہے ، آٹا مافیا نے عوام کو آٹے کیلئے در بدر کر کے رکھا ہوا ہے جبکہ تمام تر عوامی احتجاج کے باوجود حکومت اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام آٹے کا بحران ختم کرنے کے بجائےعوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ کر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ، وزیر اعظم ذاتی طور پر نوٹس لے کر عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں ۔
آٹا بحران