ہجیرہ سیکٹر میں تیتری نوٹ( چکاں داباغ ) کے مقام پرتناؤ، بھارتی افواج کی زیرولائن کراس کرکے آزادکشمیرکی حدود میں داخل ہونے کی کوشش، شدید عوامی ردعمل، لبریشن فرنٹ کے کارکنان اورمقامی افراد نے بھارتی افواج کی جانب سے اپنی چوکیوں سے تجاوزکرکے لگائے جانے والے سفید جھنڈے اکھاڑپھینکے، بھارتی افواج کے خلاف کنٹرول لائن پرشدید نعرے بازی، پاک فوج کے آفیسر اورجوان موقع پرپہنچ گئے،مقامی افراد کو بھارتی فوج کی جانب بڑھنے سے روک دیا، ہجیرہ انتظامیہ بھی موقع پرموجود رہی، حکام سے بات چیت کے بعد بھارتی فوج واپس اپنی چوکیوں میں چلی گئی،ایل اوسی تیتری نوٹ پرعوام کاشدید ردعمل، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی افواج نے چکاں داباغ تیتری نوٹ ایل اوسی زیروپوائنٹ سے تجاوزکرکے آزادکشمیرکی حدو د میں داخل ہونے کی کوشش کی ،گزشتہ روزبھارتی فوج کے سپاہی درجنوں کی تعداد میں اسلحہ سمیت چکاں داباغ اپنی چوکیوں سے تجاوزکرکے تیتری نوٹ کے مقامی افراد کی ملکیتی زمینوں میں داخل ہوئے اوروہاں سفید جھنڈے لہرادیے اسی اثناء میں پاکستان کی مسلح افراج کے جوان بھی موقع پرپہنچ گئے اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ ہجیرہ اسسٹنٹ کمشنر عمران نقوی، ڈی ایس پی کوثر جبین ہمراہ پولیس نفری بھی چکاں داباغ کے قریب پہنچ گئے، تاہم تقریباً دوگھنٹے تک وہاں رہنے کے بعد اورحکام سے بات چیت کے بعد بھارتی فوج اپنی چوکیوں میں چلی گئی اوروہاں پرسفید جھنڈے لگائے، اس دوران جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے مقامی سربراہ سردارانصاراحمداپنے کارکنان کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے جہاں مقامی افراد بڑی تعدا د میں کھڑے تھے جنھوں نے بھارتی فوجیوں کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کردی، تاہم انتظامیہ نے سولین کوآگے بڑھنے سے روک دیا، بھارتی فوج وہاں سفید جھنڈے لگاکرواپس چلی گئی،لبریشن فرنٹ اورمقامی لوگوں نے جھنڈے اکھاڑپھینکے، بھارتی افواج نے 22فروری کو بھی اپنی چوکیوں سے تجاوز کر کے دریائے پونچھ سے ریت بجری نکالنے والے مزدوروں کوکام سے روک دیاتھا، اس ساری صورتحال کے تناظر میں ایل اوسی پر شدید عوامی ردعمل پایاجارہا ہے، ایل اوسی پربسنے والی عوام نے کہا کہ اگرہندوستانی افواج نے ایسی کوئی حرکت کی تو اس کاخمیازہ انہیں بھگتناپڑے گا،واضح رہے کہ بھارتی افواج کی چکاں داباغ نقل وحرکت اوراپنی حدود سے تجاوز کرنے کے باعث مقامی چالیس خاندان جن کے افراد ریت بجری کاکاروبارعرصہ چالیس سال سے کررہے ہیں متاثرہورہے ہیں ،مقامی مزدوروں کواپنی ملکیتی اراضی کے قریب سے دریائے پونچھ سے ریت بجری نکالنے پر روک دیاگیا ہے۔
ہجیرہ خلاف ورزی