صدر و چانسلرآزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت وویمن یونیورسٹی باغ کی سینٹ کا انیسواں اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اس موقع پروویمن یونیورسٹی باغ کی سینٹ اجلاس میں ڈاکٹر عبدالحمید وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی ، ڈاکٹر محمد یونس جاوید وائس چانسلر مسٹ ، ڈاکٹر صائمہ حامد وائس چانسلر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی،ڈاکٹر آصف حسین سیکرٹری صدارتی امور، پروفیسر ڈاکٹر غلام غوث ، مرزا خالد جرال سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ،پروفیسر ڈاکٹر فاروق اور ڈاکٹر سیدہ صدیقہ فردوس رجسٹرار وویمن یونیورسٹی باغ نے شرکت کی۔ اس موقع پر وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عبدالحمید نے یونیورسٹی کی کارکردگی، یونیورسٹی میں جاری پروجیکٹس اوریونیورسٹی کو درپیش مشکلات پر تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر وویمن یونیورسٹی باغ کی سینٹ کے اجلاس میں یونیورسٹی کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر صدر ریاست و چانسلر وویمن یونیورسٹی باغ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے باغ یونیورسٹی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ جہاں معیار تعلیم بہتر کیا جائے وہاں پر یونیورسٹی کی عمارات کے کام کی تکمیل کے لئے تیزی سے کام کیا جائے