مظفرآباد پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم آزاد کشمیر کی طرف سے الیکشن کمیشن کو چیئر مین ،وائس چیئر مین ،میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کیلئے مکتوب تحریر کر دیا،مکتوب میں پرنسپل سیکرٹری ہمراہ وزیر اعظم نے موقف اختیار کیا کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کاا جلاس جاری رہا جس میں جملہ سیاسی جماعتوں کے ممبران اسمبلی شریک رہے جس کے باعث ان عہدوں پر کس کس کو ٹکٹ جاری کرنے ہیں کیلئے باقاعدہ مشاورت نہیں کی اور نہ ہی ان عہدوں کیلئے حتمی ناموں کا فیصلہ کیا جا سکا ہے ،اس لیے تمام سیاسی جماعتوں بشمول حکومتی و اپوزیشن کی متفقہ رائے ہے کہ عوامی مفاد میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلہ کیلئے چیئرمین ،وائس چیئرمین ،میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کیلئے جاری شدہ شیڈول میں کم از کم 10دن کی توسیع کی جائے ۔
خط