راولاکوٹ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویرالیاس خان نے اُمِ الیاس ہسپتال جنڈاٹھی کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا، وزیراعظم نے کہا کہ انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق زیر تعمیر اُمِ الیاس ہسپتال سردار گروپ اپنے ذاتی فنڈ سے تعمیر کر رہا ہے جو 200 بیڈز پر مشتمل جدید ترین ہسپتال ہوگا، جسے جلد ہی آپریشنل کر دیا جائے گا۔ہسپتال کی تعمیر پرتقریباً 1 ارب 50 کروڑکی لاگت آئے گی،اس کی آپریشنل اخراجات کے لیے سردار الیاس سالانہ 5 کروڑ تک فنڈز مہیا کیا کریں گے۔ ہسپتال میں پاکستان کے مایہ ناز ڈاکٹرز کو تعینات کیا جاے گا۔ انسانی فلاحی پروگرام کے تحت لندن کے مشہور ڈاکٹرز سالانہ ایک بار ہسپتال میں مفت چیک اپ کریں گے۔ جس میں دل کے امراض جیسی بڑی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹرز بھی حصہ لیں گے۔گائنی کے لیے خصوصی وارڈز اور جدید خصوصی سہولیات سے آراستہ آپریشن تھیٹرز ہونگے۔علاقے کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوے گائنی کو خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تمام امراض کے ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں علاقمہ کی ضرورت کے مطابق ہسپتال کے لیےایمبولینس مہیا کی جائیں گی۔ ہسپتال انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے