پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے،موجودہ ہوشربامہنگائی کے خلاف پھر ریاست گیر احتجاج ، سیا سی ، مذہبی جماعتیں تا جر تنظیمیں سٹرکوں پر، کئی علاقوں میں شٹر ڈاون ، وکلا کی بھی احتجاج میں شرکت ، عدالتوں کا بائیکاٹ ،تفصیل کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ۔موجودہ ہوشربامہنگائی کے خلاف شٹر ڈائون ہڑتال پر میرپور شہر میں دکانیں جزوی طور پر بند رہیں ۔ تاجر اور کاروباری حضرات کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے غریب آدمی کو مار دیا ہے۔لیکن دکانیں بند رکھنے سے مزید کاروباری نقصان ہو گا۔ حکمران معیشت کی مضبوطی کے لیے تاجروں کوریلیف دیں۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر معیشت بری طرح بیٹھ جائے گی۔ہڑتال کے دوران میرپور کی بعض سڑکیں بھی سنسان رہیں
کھائی گلہ مرکز میلاد چوک میں منہگائی بےروزگاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سارے شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جس میں شہر بھر کے تاجران علمائے کرام ارد گرد کی عوام نے شرکت کی سب سے بڑا جلوس کہوکوث علی سوجل نامنوٹہ کوئیاں سے پہنچا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عابد رضوی مولانا شفاعت حسین خان مفتی آنس خان مولانا قمر قاری رضوان مولانا یونس مدنی سردار سہیل خان دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہگائی نے عوام کا جینا محال کردیا
؎دھیرکو ٹ میں تحر یک لبیک کے زیر اہتما م مہنگا ئی کے خلا ف احتجا جی مظا ہر ہ جس سے خطاب کر تے ہوئے تحر یک لبیک کے رہنما مفتی عثما ن عباسی نے کہا کہ اسوقت دو وقت کی روٹی کے لیے لو گ ترس رہے ہیں اور حکمر ان عیاشی پر مصر وف ہیں۔ غر یب آدمی سے ووٹیں لے جا تی ہیں مگر اس کو کوئی حل نہیں اس مو قع پر انجمن تا جران کے صدر راجہ عطا ء محمد خا ن ، راجہ طفیل عجا ئب ، اسداللہ عباسی ، عد نا ن آفتا ب ، راجہ مہتا ب اشر ف ، قا ر ی گلفراز عباسی ، راجہ با بر شکو ر اور دیگر نے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ ان حا لا ت میں ہم مجبو ر ہیں کہ سر کار ی لوگو ں کو لگا م دی جا ئے جو پروٹو کو ل کے مز ے لے رہے ہیں ظالمانہ اور کمر توڑ مہنگائی کے خلاف مذہبی نظیم تحریک لبیک کی کال پر شٹر ڈاون ہڑتال،نکیال شہر مکمل بند ہو گیا اور مہنگائی کے خلاف ریلی ،شدید مہنگائی کے خلاف نعرہ بازی احتجاجی ریلی میں مذہبی تنظیم کے قائدین ڈویژنل امیر تحریک لبیک و سجادہ نشین نارہ شریف پیر سید مُراد علی شاہ،مفتی عبدالرحمن جامی،ملک محمد شبیر تبسم سابق اُمیدوار اسمبلی، حافظ محمد وسیم،حافظ سعد اللہ سلطانی،سید محمود ابرار،انجمن تاجراں کے راہنماہ ریاست گولڈن،سید حسنات حسین شاہ سمیت شہریوں،مختلف سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے بھر پور شرکت کی ملک بھر کی طرح تتہ پانی میں بھی کمرتوڑمہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کیخلاف تحریک لبیک پاکستان کی کال پرزبردست احتجاج کیا گیا،انجمن تاجران تتہ پانی نے بھی اس کال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے احتجاجی پروگرام میں بھرپورحصہ لیا،پورے شہرمیں شٹرڈاون رہا اور ایک بڑیاحتجاجی جلوس نکالا گیا،جس کی قیادت سابق اُمیدوار اسمبلی وٹکٹ ہولڈر ٹی ایل پی حاجی ظہیر احمد ملک نے کی،احتجاجی جلوس کے شرکاء نے پورے شہرکا چکرلگایا، احتجاجی جلوس میں تحریک لبیک کے کارکنان،تاجروں وشہریوں کی بھرپور شرکت کی مظاہرہ وجلسہ سابق امیدوار اسمبلی حاجی ظہیر احمد ملک،ڈسٹرکٹ کونسلر ملک عبدالرحیم ایڈووکیٹ،صدر انجمن تاجران تتہ پانی سردار شفاقت ایڈووکیٹ،سردار عبدالوحید ،سردار الطاف ،سردارخضر عباس، اکرام نقشبندی اور دیگر نے خطاب کیا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ کا عدالتی بائیکاٹ ہڑتال و احتجاجی مظاہرہ،ہوشرباء مہنگائی کی مذمت و حکومت سے مہنگائی ختم کر سبسڈی دینے کا مطالبہ،تفیصلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ نے مہنگائی و بے جا ٹکیسز کے خلاف عدالتی بائیکاٹ کر کے بھرپور احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرہ صدر بار باغ سردار عبد الرشید چغتائی کی زیر قیادت ہوا۔ وکلاء نے بے جا ٹکیسز،پٹرول کی قیمتوں میں اضافے و ہو شرباء مہنگائی کے خلاف پلے کارڈز اٹھا ہوئے تھے، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ سردار عبد الرشید چغتائی،جنرل سیکرٹری ساجد حمید،جوائنٹ سیکرٹری سردار عامر چغتائی،نائب صدر وقاص مجید و دیگر وکلاء نمائندوں نے خطاب کیا ۔سماہنی پونا میں
مذہبی جماعت تحریک لبیک اور چوکی انجمن تاجران کی مہنگائی کے خلاف نکالی گئی مشترکہ ریلی کی قیادت صدر چوکی بازار راجہ عابد اسلم ,یونین کونسل چوکی سے منتخب چئیرمن شیخ فیصل سلیم،چوہدری طاہر اقبال ،خلیفہ عبدالرزاق،ڈاکٹر جاوید مغل ،قاری عمران خان ،مولوی یاسین،راجہ گلنار خان،راجہ وجاہت ،ذوالفقار احمد،مغل حاجی ندیم و دیگر نے کی م
احتجاج