مظفرآباد بلدیاتی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ،آج 10اضلاع،5میونسپل کارپوریشنز،یونین کونسلز اور ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب ہوگا،تمام انتظامات مکمل، پولنگ صبح 10بجے سے 2بجے تک متعلقہ ریٹرننگ افسر کے دفاتر میں ہوگی،ووٹرز پر موبائل ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی،چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر)عبدالرشید سلہریا اور سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ فاروق نیاز نے سینئر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے سربراہان کے انتخابات کا عمل خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوگا اس سلسلہ میں تما انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں کسی ووٹرکو ووٹ کی تصویر بنانے یا نشان لگانے کی اجازت نہیں ہوگی ایسا کرنے والے کو نہ صرف نااہل کردیا جائے گا بلکہ اس کے خلاف پولیس کارروائی بھی ہوگی،کوئی ووٹر اپنے ساتھ موبائل اندر نہیں لے جاسکے گا،ووٹ کی ویڈیو یا فوٹو بنانے کی اجازت نہیں ہوگی،ووٹ دکھانے پر بھی پابندی ہوگی،امن وامان بحال رکھنے کے لیے متعلقہ ریٹرننگ آفیسرز کو جملہ اختیارات حاصل ہوں گے،ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر کی حدود میں اجتماعات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، سربراہان کے حلف کی تقربیات ہوں گی ،اب تک بلدیاتی انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے کسی بھی فریق نے کوئی سوال نہیں اٹھایا،ریاست بھر سے منتخب ہونے والے کونسلرز شہر سے مئیر اور ڈپٹی مئیر سمیت ضلع کونسل کے چئیرمین و وائس چئیرمین کا انتخاب اپنے ووٹ سے کرینگے
بلدیاتی الیکشن