ریاض مسجد نبویﷺ میں 70 سالہ پاکستانی کو دل کا دورہ پڑ گیا اور اس دوران 10 منٹ تک اس کے دل نے کام کرنا بند کردیا۔سعودی میڈیا کے مطابق طبی ٹیموں کو مسجد نبویؐ کے صحن میں بے ہوش ہونیوالے 70 سالہ مریض کے حوا ے سے اطلاع موصول ہوئی۔رپورٹس کے مطابق اطلاع کے فوری بعد ایمبولینس فراہم کی گئی اور مریض میں تشخیص ہوئی کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر بزرگ شہر ی کو سی پی آر دیا اور ساتھ ہی الیکٹرک شاکس بھی د ئیے گئے جس کے نتیجے میں 10 منٹ بعد ضعیف شخص کی دل کی دھڑکن بحال ہوگئی۔رپورٹس کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے بعد بزرگ کو الصفیہ ہیلتھ سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں طبیعت بہترہونے کے بعد ا نہیں ڈسچارج کردیا گیا۔
دھڑکن بحال