مظفرآباد محکمہ جنگلات یوٹی ڈویژن کے زیر اہتمام سمگلنگ میں ضبط شدہ 600کلو قیمتی جڑی بوٹی کو نیلام کردیا گیاتفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات مظفرآباد یوٹی ڈویژن کے مہتمم کی انتھک کاوشوں اور خصوصی دلچسپی کی بدولت 25لاکھ مالیت کی قیمتی جڑی بوٹی کو ضائع ہونے سے بچاتے ہوئے نیلام کردیا گیا،مہتمم جنگلات اکرم مغل کی زیر نگرانی مشتہرگی کے بعد اوپن بولی کے ذریعے نیلامی کا پراسس مکمل کیا گیا جس میں متعدد ٹھیکیداران نے حصہ لیا اور اوپن بولی کے تحت زیادہ ریٹس دینے والے ٹھیکیداران کو کامیاب قرار دیا گیا،نیلامی کمیٹی میں اکرم مغل مہتمم جنگلات یوٹی ڈویژن کے علاوہ فاریسٹر راجہ طاہر اسحاق اور ڈپو آفیسر امتیاز اعوان بھی موجود تھے،صاف وشفاف بنیادوں پر ہونے والی نیلامی میں قیمتی جڑی بوٹی از قسم کوڑتکی،بن کھکھڑی،چھلکا اخروٹ،شکاتل شامل ہیں،نیلامی کے پراسس میں حاصل ہونے والی رقم کو محکمہ جنگلات کی آمدن میں شامل کیا جائے گا۔
نیلام