مظفرآباد آٹے کی غیر منصفانہ تقسیم،راجپیاں بازار میں جھگڑا،سابق امیدوار ضلع کونسل زخمی،ہسپتال منتقل،مقدمہ درج،ایک ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق حلقہ کوٹلہ کی یونین کونسل راجپیاں میں آٹے کی غیر منصفانہ تقسیم روکنے کے دوران پیپلز پارٹی کے ممبر ضلع کونسل میر غلام مصطفیٰ،مرتضی،اسلم،اشرف، شکیل، سرور وغیرہ نے سرے بازار سابق امیدوار ضلع کونسل ورہنما تحریک انصاف عباس خان مغل کوزدوکوب کرتے ہوئے آہنی راڈ سے سر میں وار کرکے شدید زخمی کر دیا ،جسے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے، ملزمان سرکاری آٹا من پسند افراد کو دے رے تھے،پولیس تھانہ کہوڑی نے عباس خان مغل کی درخواست پر مقدمہ درج کرتے ہوئے ایک ملزم میراسلم کو گرفتارکر لیا ہے ،دیگر ملزمان نے عبوری ضمانت کروالی ۔
زخمی