ریاض(نیوزایجنسی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان المبارک کے دوران بیرون ممالک میں قرآن پاک کی 10لاکھ نسخے تقسیم کرنے کی منظوری دے دی ہے،عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا کی جانب سے مختلف سائز اور دنیا کی 76سے زائد زبانوں میں ترجموں پر مشتمل قرآن پاک کی کاپیاں تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی ہے،کنگ فہد گلوریئس قرآن پرنٹنگ کمپلیکس میں شائع کردہ نسخے دنیا کے 22ممالک میں موجود اسلامی مراکز کو مہیا کئے جائیں گے،عرب میڈیا کے مطابق سعودیہ کے وزیر اسلامی امور شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز الشیخ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ قرآن پاک کی کا پیوں کو مختلف ممالک میں رمضان المبارک تک پہنچانے کے عمل کو یقینی بنانے کیلئے شپنگ کے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔
سعودی عرب