اسلام آباد وزیراعظم سردارتنویر الیاس خان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات مکمل ہونے کے بعد نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں عظیم الشان استقبالیہ تقریب کنونشن سنٹراسلام آباد میں بدھ 22مارچ کو دن ایک بجے منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی صدر بیرسٹرسلطان ہوں گے۔ تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سینئرایڈیشنل سیکرٹری مسعودالرحمان کی زیرصدارت اجلاس کنونشن سنٹر، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈوائزربرائے وزیراعظم سردارافتخاررشیدچغتائی، ڈائریکٹرجموں وکشمیرلبریشن کمیشن وکنوینراستقبالیہ کمیٹی راجہ سجاد لطیف خان، ڈائریکٹر نیشنل کوآرڈی نیشن ونگ لبریشن کمیشن راجہ خان افسر خان، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ سردارعقیل محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر منہاس, ڈی ایس پی اشتیاق گیلانی، اسسٹنٹ کمشنرمنیرقریشی، پروٹوکول آفیسرفیاض احمد، انچارج سوشل میڈیالبریشن کمیشن سردارنجیب الغفورخان نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسعودالرحمان نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیرسردارمحمدتنویرالیاس خان کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کے شاندار انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے وزیراعظم نے خصوصی ہدایات جاری کررکھی ہیں