کمشنر پونچھ ڈویژن چوہدری فرید اور ڈی آئی جی سردار ظہیر خان سے رمضان کے ماہ مقدس میں سستے بازار اور عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے بات چیت. اس موقع باغ ضلعی انتظامیہ انجمن تاجران صحافی برادری کےنمایندگان موجود تھے. میئر باغ میجر ریٹائرڈ عبد القیوم بیگ ڈپٹی میئر سید افراز گردیزی نے کارپوریشن باغ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا. کمشنر پونچھ چوہدری فرید نے کہا کہ سب مل کراس ماہ مقدس میں روشن مثال قائم کر سکتے ہیں. شرکاء محفل نے اپنی تجاویز کے ڈریعے ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کے عزم کا اعادہ کیا اس موقع پر میئر میونسپل کارپوریشن عبدالقیوم بیگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے ویژن اور وزیر حکومت کی سر پرستی میں باغ کو صحیح معنوں میں باغ بنانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے باغ کی سیوریج لائینیں تنگ کر دی گی ہیں اگر کہیں کلوڈبرسٹ ہو جائے تو بڑا نقصان ہو سکتا ہے
ملاقات