سیکرٹری زراعت سردار جاوید ایوب نے ضلع مظفرآباد میں زیتون کے پودہ جات کی ترسیل کا افتتاح کر دیا، محکمہ زراعت کے زیر کار وفاقی حکومت کے منصو بے کے تحت ضلع مظفرآباد کے لیے 7100 جبکہ ضلع جہلم ویلی کے لیے 8800 زیتون کے پودہ جات نائب ناظم زراعت توسیع کے دفتر مظفرآباد میں وصول کیے گئے، سیکرٹری زراعت کو منصوبہ کے پراجیکٹ انچارج سردار زرین خان اور سائنٹفک آفیسر سلمیٰ انجم نے پودہ جات کی اقسام کے حوالہ سے بریف کیا،، اس موقع پر سردار جاوید ایوب کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر زیتون کی پیداوار کے لیے موزوں علاقہ ہے جلد ہی کرولی کے مقام پر زیتون کی 10مختلف اقسام کے 300 پودہ جات کا تنصیب کیا جائے گا
زیتون