
اگر آپ آئی فون میں واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو میٹا کی زیرملکیت میسنجر میں متعارف کرائے گئے ایک نئے فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ نے گزشتہ دنوں آئی فون صارفین کے لیے پکچر ان پکچر ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کرایا تھا۔
اب اس کمپنی نے ایک اور نیا فیچر آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے متعارف کرایا ہے جو اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب نہیں ہوگا۔
یہ ایسا فیچر ہے جو ابھی گوگل لینس میں دیکھنے میں آتا ہے جس کی مدد سے کسی تصویر پر لکھے ٹیکسٹ کو کاپی کیا جا سکتا ہے۔
اب آئی فونز پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے افراد بھی اس طرح کا فیچر استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر صرف ایسے آئی فونز میں کام کرے گا جن میں آئی او ایس 16 انسٹال ہوگا۔
اس فیچر کے ساتھ ویو ونس کو استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔