حکومت ریاست جموں و کشمیر کی طرف سے سندھ ہاؤس کے لیے جو نوٹیفکیشن وزیراعظم آزاد کشمیر نے کروایا تھا اسے چیرمین مشن کشمیر ٹاسک فورس کی ہدایت پر ازادکشمیر یونٹ کے جنرل سیکرٹری راجہ قیصر نے ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ کامران حمید بٹ چیرمین مشن کشمیر ٹاسک فورس نے اپنے ایک بیان میں کہا کے وزیراعظم کا یہ اقدام بھارتی حکومت کے اس اقدام کی توثیق ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی اراضی بھارتی باشندوں کو الاٹ کی گیء اور بھارتی سرکار کے لیے مختص کی گئی۔ ریاست ایک متنازعہ علاقہ ہے سٹیٹ سبجیکٹ اور دوسرے معاہدے اپنی جگہ موجود ہیں۔ آج اگر ہم کسی حکومت اور ادارے کو زمین الاٹ کرتے ہیں تو یہ ہمیشہ کے لیے ایک مثال بن جاے گی اور کل کوئی بھی ادارہ حکومت یا شخص اپنے نام زمین الاٹ کروا سکے گا۔حکومت سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر اس نوٹیفکیشن کو کینسل کیا جائے۔
چیلنج