مظفرآباد جی ایس ٹی کے خلاف محکمہ خوراک کے ٹھیکیداروں کی ہڑتال جاری ۔رمضان میں آٹے کی قلت کا خدشہ ۔ ہڑ تال کو ایک ہفتہ ہو نے لگا حکومت نے مسئلہ کرنےکی کو شش کی نہ ٹھیکیداروں کے ساتھ کو ئی بات کی عوام بازار وں سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ۔ایک سال میں 100گنا ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں اضافےکی وجہ سے آٹا گندم ڈھلائی ممکن نہیں۔مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔ٹھیکیداروں کا اجلاس۔تفصیل کے مطابق محکمہ خوراک کے ٹھیکیداروں نے حکومت کی جانب سے بے جا ٹیکس اور پٹرول ڈیزل میں اضافہ کیوجہ سے آٹا اور گندم ڈھلائی بند کر کے ہڑتال کر دی۔جس سے رمضان المبارک میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہو چکا ہے پرائیویٹ آٹا 3ہزار سے 4ہزار کا تھیلہ مارکیٹ میں فروخت کیا جانے لگا،نیلم و گیلانی فلور مل سمیت ریاست بھر کی فلور ملز پر ڈھلائی نہ ہونے کے سبب آٹا مارکیٹ میں سے غائب ٗ عوامی حلقوں نے محکمہ خوراک کو کنٹریکٹرز کی ملی بھگت سے آٹے بحران کا ذمہ دار قرار دے دیا،حکومت آزاد کشمیر سرکاری گاڑیوں پر فلور ملز سے آٹا سپلائی کا اہتمام کریں ،بصورت دیگر عوام شدید احتجاج پر مجبور ہوں گے حویلی میں محکمہ خوراک کے کنٹریکٹرز کا اجلاس جس میں چوہدری محسن عزیز،چوہدری محمد تسلیم،عاشق حسین ،خواجہ عبدالقادر و دیگر شامل تھے نے کہا کہ حکومت نے کنٹریکٹرز پر 30%ٹیکس لگا کر بے بس کر دیا ہے راولاکوٹ میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا ،صارفین ڈیلر حضرات اور آٹے کی تلاش میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ، راولاکوٹ میں قائم سپلائی ڈپو ویرانی کا منظر پیش کرنے لگا ہ فلو ر مل مالکان نے بھی آٹے کی پسائی بند کر دی ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیئے اور حکومت آزادکشمیر کو بھی بلیک میل کر نے کی کوششیں کی جارہی ہیں ضلع باغ میں سول سپلائی آٹا ڈھولائی کرنے والی ٹھیکیداروں اور ٹرکوں کی ہڑتال ضلع باغ سول سپلائی آٹے کی ترسیل بند ڈیلرز حضرات پریشان جبکہ ان کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا حکومت آزاد کشمیر ہڑتال کا نوتس لے ڈیلروں کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ سے ضلع باغ میں سول سپلائی آٹے کی ڈھلائی بند ہے جس سے ضلع باغ کے سول سپلائی گدام خالی پڑے ہیں ،آٹے کی ترسیل ایک ہفتہ سے بند ہے چکسواری میں سرکاری ڈپو پر آٹا نا پید۔ آٹا خریدنے والے صبح سے انتظار میں کھڑے رہے۔رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سرکاری نرخوں پر ملنے والے آتے کی بندش سے عوام علاقہ میں شدید بے چینی پھیل گئی۔ غریبوں کو رمضان میں شدید مہنگائی کا کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر بھرکی طرح چکسواری مین بھی شرکاری آٹے کی شدید قلت پیدا ہو گئی ادھر
تتہ پانی میں ٹھیکداروں کی ہڑتال ، آزادکشمیر بھر میں سرکاری آٹا کا شدید بحران پیدا ہوگیا، سرکاری ڈپوزسے آٹا کی ترسیل بند، غریب عوام ڈیلران کے پاس بار بار چکر لگانے پر مجبور، مارکیٹ میں موجودپرائیویٹ ملز کا آٹا خریدناغریب عوام کی سکست میں ہی نہیں ، عوام میں شدید تشویش ،حکومت آزادکشمیر فوری اس سنگین مسئلہ کا نوٹس لے اور سرکاری ڈپوز پر آٹا کی ترسیل کو بحال کیا جائے، مطالبہ،
ہڑتال جاری