رمضان کےآخری عشرے میں مقدس مساجد خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں کسی پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی: سعودی وزارت حج وعمرہ/فوٹوفائل
رمضان کےآخری عشرے میں مقدس مساجد خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں کسی پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی: سعودی وزارت حج وعمرہ/فوٹوفائل 

سعودی وزارت حج و عمرہ نے رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کے لیے پرمٹ (اجازت نامے ) کی شرط ختم کردی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا ہےکہ رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے لیےکسی پرمٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

وزارت  کی جانب سے ٹوئٹر پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ رمضان کے آخری دس دن دونوں مقدس مساجد میں اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم لازم ہے کہ نمازی کورونا وائرس سے متاثرہ نہ ہوں یا پھر نمازیوں کا کسی متاثرہ شخص سے کوئی رابطہ نہ ہو۔

مزید برآں سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرہ یا پھر مسجد نبوی میں روضہ شریف کی زیارت کیلئے پرمٹ لازمی ہے، پرمٹ توکلنا اور نسک ایپلی کیشن سے سے صرف انہی لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جو کورونا سے متاثر نہ ہوں یا پھر ان کا کورونا سے متاثرہ شخص سے کوئی رابطہ نہ ہوں۔