اسٹیٹ بینک کی جانب سے سوشل میڈیا پر رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے اوقات کار بتائے گئے۔ فوٹو فائل
اسٹیٹ بینک کی جانب سے سوشل میڈیا پر رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے اوقات کار بتائے گئے۔ فوٹو فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے رمضان المبارک کے لیے دفتری اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں کل بروز جمعرات 23 مارچ سے رمضان المبارک کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کار جاری کر دیے ہیں۔ 

مرکزی بینک کی جانب سے سوشل میڈیا پر اہل وطن کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے دفتری اوقات کار سے متعلق بتایا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک میں پیر سے لیکر جمعرات تک بینکس صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک عوامی لین دین کے لیے کھلے رہیں گے۔

مرکزی بینک کے مطابق جمعے کے روز بینک صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب یہ خیال بھی رہے کہ رمضان المبارک کے پہلے دو روز ملک بھر میں بینک بند رہیں گے، کل بروز جمعرات تمام بینک 23 مارچ کی عام تعطیل کی وجہ سے بند رہیں گے جبکہ دوسرے روزے بینک زکوٰۃ کٹوتی کی وجہ سے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔