افطار کے دوران کھانے کا صحیح غذا بہت ضروری ہے، ایک بار جب آپ شام کو افطار کر لیں تو سے کے بعد کم، صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں__فوٹو: فائل
افطار کے دوران کھانے کا صحیح غذا بہت ضروری ہے، ایک بار جب آپ شام کو افطار کر لیں تو سے کے بعد کم، صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں__فوٹو: فائل

ماہ رمضان 2023 کا  آج سے  آغاز  ہوچکا ہے، رمضان میں ہر  مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ مکمل روزے رکھے، تاہم کئی مرتبہ ذیابیطس کے مریض پریشانی کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔

ذیابیطس کے مریضوں کو رمضان میں اضافی احتیاط برتنی چاہیے اور اپنے خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے مناسب خوراک لینی چاہیے، ورنہ ان کی شوگر کبھی ہائی تو کبھی لو رہتی ہے۔

افطار کے دوران کھانے کا صحیح خیال رکھنا بہت ضروری ہے، ایک بار جب آپ شام کو افطار کرلیں تو اس کے بعد صحت بخش اور غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شوگر کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ روزے کے دنوں میں اپنی شوگر کو جب موقع ملے تب چیک کریں اور ذرا بھی شک ہو تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

آئیے کچھ مشورے دیکھیں، جن پر ذیابیطس کے مریضوں کو رمضان میں عمل کرنا ضرروی ہے۔

* سحری میں ناریل کا پانی، لیموں پانی یا سادا پانی پی کر خود کو ہائیڈریٹ رکھیں، افطار کے بعد یا سحری میں اتنا پانی پی لیں کہ دن کے 7-8 گلاس ہوجائیں۔

* شوگر کے مریضوں کو چاہیے کہ رمضان میں سحری بالکل نہ چھوڑیں،  ڈاکٹر کی سفارش کے مطابق انسولین اور ادویات کی ڈوز کو ایڈجسٹ کریں۔

* کوشش کریں سحری اور افطار میں پھل سمیت دہی اور دودھ کا استعمال کریں اور  کم گلیسیمک انڈیکس والے کاربوہائیڈریٹس کو ترجیح دیں جیسے براؤن رائس، ملٹی گرین آٹا اور سبزیاں وغیر۔

* کھانے میں سفید چاول، آلو اور میدے کا استعمال نہ کریں۔

* افطاری کے وقت افطار کی اشیاء اور کھانا ایک ہی وقت میں کھانے سے گریز کریں،  بہتر ہے کہ پہلے افطار کریں، کچھ دیر بعد کھانا کھائیں اور اس کے بعد وقفے وقفے سے کچھ نہ کچھ کھاتے رہیں۔

* زیادہ پسینہ آنے سے بچنے کے لیے ہلکے کپڑے پہنیں جو پانی کی کمی کا باعث بن سکتا ہے، سورج کی روشنی میں باہر جانے سے گریز کریں۔

نوٹ: یہ عام معلومات ہیں، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔