نیشنل اسپیشل ایجوکیشن سکول کی گاڑیاں پٹرول ڈیزل کی عدم دستیابی پر کھڑی ہو گئیں تفصیلات کے مطابق سیاسی سماجی مذہبی تجارتی عوامی حلقوں سمیت سول سوسائٹی اور میر کشمیری یوتھ ویلفیئر گروپ آزاد کشمیر نے وزیر اعظم آزاد کشمیر و دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ دارالحکومت میں قائم نیشنل اسپیشل سنٹر مظفرآباد کی تمام گاڑیاں پٹرول و ڈیزل کی عدم دستیابی پر کھڑی ہو چکی ہیں اور ارباب اختیار کی عدم توجہی کی وجہ سے اب گاڑیاں زنگ آلود ہونا شروع کر چکی ہیں ساتھ ہی ساتھ بچوں کو اسکول لانا لے جانا نا ممکن ہو چکا ہے ٗگاڑیوں کوپٹرول ڈیزل مہیا نہ ہونے کی وجہ سے نیشنل اسپیشل سنٹر خستہ حالی کا شکار ہو کر بھوت بنگلہ بن رہا ہے انہوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیر و دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل اسپیشل سنٹر مظفرآباد کو فوری طور پر زبو ں حالی سے بچانے کیلئے ڈیزل پٹرول مہیا کیا جائے ۔
گاڑیاں