باغ ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی نے دوبارہ ڈپٹی کمشنر باغ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ان کے دوبارہ چارج سنبھالتے ہی گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں میں کھلبلی مچ گئی ، عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی کی دوبارہ باغ تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری اور غیر میعاری اشیاء کی فروخت کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ، تھوک کا کاروبار کرنے والے ہول سیل ڈسٹریبیوٹر اور آڑھتیوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے ، اشیاء ضروریہ کی قیمتوں اور معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا ، یوٹیلٹی اسٹور پر اشیاء ضروریہ اور محکمہ خوراک کے ڈپوں پر آٹے کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا ،باغ انتظامیہ شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی ،کرائے ناموں ،اندرون شہر ٹریفک پلان سمیت دیگر تمام مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ متحرک کردار ادا کریں۔
چارج