سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 354 ملین ڈالرکمی کے بعد 9 ارب 82 کروڑ ڈالر ہو گئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 مارچ 2023 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 4 ارب 24 کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5 ارب57 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 354 ملین ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد زر مبادلہ ذخائر کم ہو کر9ارب 82 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے ، بنیادی اشیاء کی طلب اور رسد میں فرق کے باعث مہنگائی بڑھ رہی ہے جبکہ حالیہ ہفتوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سےبھی مہنگائی بڑھی ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلاب کے اثرات کی وجہ سےمہنگائی میں اضافہ ہوسکتا ہےالبتہ مالی سال کےاختتام پر مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سےمکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو کرکے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم کیا جارہا ہے۔
وزارت خزانہ