اسلام آباد(نیوزایجنسیاں) نیپرا نےبجلی صارفین کو ایک اورجھٹکا دینے کی تیاری کرلی اور 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے دی ، نیپرا نے بجلی صارفین پر 335 ارب روپےکا اضافی بوجھ ڈالنے کی منظوری دے دی ، اس سلسلے میں نیپرا نےحکومتی درخواست پر اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ۔ نیپرا کی جانب سے بجلی صارفین پر 3روپے 23 پیسے فی یونٹ مستقل سرچارج عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافی سرچارج آئندہ مالی سال سے لگایا جائےگا۔اضافی سرچارج کا اطلاق گھریلو ،صنعتی ،کمرشل اور زرعی صارفین پر بھی ہوگا ۔اضافی سرچارج کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا ،فیصلے کے تحت رواں برس جون تک حکومت 3روپے 82پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج وصول کرے گی جبکہ آئندہ مالی سال سے 3روپے 23پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کیا جائے گا۔
بجلی صارفین جھٹکا