مظفرآباد چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ڈاکٹر محمدعثمان چاچڑ کی زیر صدارت آزادکشمیر میں جاری قومی مردم شماری کی پراگریس کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو چوہدری لیاقتحسین، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد ادریس عباسی، سیکرٹری تعلیم سکولز محمد زاہد عباسی، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال،سپیشل سیکرٹری داخلہ، تینوں ڈویژن کے کمشنرز،ڈی آئی جی صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری کو کمشنرز کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی کہ تینوں ڈویژن میں مردم شماری کا کام 90 فیصدمکمل ہو چکا ہے جبکہ مقررہ مدت تک مردم شماری کا بقیہ کام مکمل کر لیا جائیگا۔ چیف سیکرٹری نے تینوں ڈویژن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ مردم شماری کا بقیہ کام 10 اپریل تک بہرصورت مکمل کیا جائے۔
چیف سیکرٹری