اسلام آباد ( ادریس احمد اعوان سے) وزیراعظم آزادکشمیرکے معاون خصوصی محکمہ داخلہ احمدصغیر اور آئی جی آزادکشمیر ڈاکٹر امیر شیخ کے درمیان ملاقات، آزادکشمیر میں داخلہ سے متعلق امور ،پولیس ریفارمز اور دوسرے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔معاون خصوصی داخلہ احمد صغیر نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں پولیس اصلاحات اور دیگر امور پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔اس سلسلے میں اداروں کو چوکس رہنا ہے ،غیرملکیوں کو بہترین سیکیورٹی فراہم کی جائے اور آزادکشمیر داخل ہونے والے اور باہر جانے والے تمام راستوں پرسیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔آئی جی آزادکشمیر ڈاکٹر امیر شیخ نے اس موقع پر کہا کہ آپ کے والد سردارصغیر ایک بڑے آدمی تھے جن کی شہادت ہوئی اور ان کی عوام کے لیے بڑی خدمات تھیں، آپ کی والدہ صاحبہ بھی براہ راست منتخب ہو کر آئی ہیں آپ ایک تجربہ کارسیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ داخلہ سے متعلق تمام امور پر آپ کے تعاون اور وزیراعظم کی ہدایت کےمطابق کام کیا جائےگا ، آزادکشمیر میں امن و امان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
معاون خصوصی، آئی جی ملاقات