میرپور ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور نے جماعت پنجم اور جماعت ہشتم کی پہلی 20پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے انھیں شیلڈزاور نقد انعامات دیے ۔جماعت ہشتم کے سالانہ نتائج میں کشمیر ماڈل کالج کی فاطمہ نیئرہ نے 740نمبرات حاصل کرکے پہلی ،کشمیر ماڈل کالج کے محمد ابراہیم نے 732نمبر حاصل کرکے دوسری ،امان وحید نے 731نمبر لے کر تیسری جبکہ جماعت پنجم میں پاک کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز کی طالبہ فاطمہ غالب نے 529نمبر حاصل کر کے پہلی ،اقراء سسٹم آف سکول جنیال خالق آباد کی سعدیہ صادق نے 522نمبر حاصل کرکے دوسری اور پاک کشمیر انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنسز کے محمد ابراہیم نے 521نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔مجموعی طور پر پہلی 20پوزیشن حاصل کرنے والے 60طلبا و طالبات میں نقد انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔
اعلان