—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے سمیت تمام دیگر اہم معاملات پر مشاورت کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (بروز جمعرات) کو طلب کر لیا۔ 

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا بھی اجلاس ہوگا جس میں ممکنہ طور پر سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹسز پر غور کیا جائے گا جبکہ عدالتی کارروائی پر آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس ضمن میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اٹارنی جنرل کو ہدایات جاری کریں گے۔