اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 7 اپریل تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ساڑھے 19 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 9 ارب 57 کروڑ ڈالر رہے— فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 7 اپریل تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ساڑھے 19 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 9 ارب 57 کروڑ ڈالر رہے— فوٹو: فائل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر  اپریل کے پہلے ہفتے میں 19 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 7 اپریل تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ساڑھے 19 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 9 ارب 57 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 کروڑ 96 لاکھ ڈالر کم ہوکر 4 ارب 3 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر 2 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 52 کروڑ ڈالر رہے۔