اسلام آباد (ادریس احمد اعوان سے) محکمہ موسمیات نے 15 اپریل سے 20 اپریل کے دوران وقفے وقفے کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کردی، جس سے عید پر موسم خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک میں ایک بار پھر بارشوں کی پیشگوئی کردی اور کہا کہ اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بادل برسیں گے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ویک اینڈ سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے بعد یہ سلسلہ مغربی اور وسطی علاقوں تک پھیلیں گے، اس دوران تیزہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔بارش برسانے والے نئے سلسلے کے باعث آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بیشتر مقامات پرتیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ اسلام آباد، مری گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم چکوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں اوربارش کیساتھ ہی ڑالہ باری بھی ہوسکتی ہے جبکہ سکھر ، لاڑکانہ اورجیکب آباد میں 17 اور 18 اپریل کو ہلکی بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نیبارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا کہ 17 اور 18 اپریل کووزیرستان، کوہاٹ، کرم ، ڈیرہ اسماعیل خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، حافظ آباد، خوشاب، میانوالی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
عید بارش