آزادکشمیر کے دس اضلاع میں نیشنل بینک آف پاکستان کی برانچوں نے مستحقین زکوٰۃ کے چیک ہا سے آن لائن چارجز کے نام پر480روپے فی چیک کٹوتی شروع کردی،مستحقین زکوٰۃ حیران،زکوٰۃ سے کٹوتی مستحقین کے ساتھ ظلم کی انتہا ہے،سیاسی وسماجی حلقوں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذمہ داروں سے فی الفور نوٹس
لینے کا مطالبہ کردیا ،تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے مستحقین زکواۃ کے چیکوں سے آن لائن چارجز کے نام پر 480 روپے فی چیک بھتہ وصول کرنا شروع کردیا جبکہ آزاد جموں وکشمیرزکوٰۃ وعشر ایکٹ 1985 کے تحت زکواۃ پر سروس چارجز لاگو نہیں ہوتے ہیں نیشنل بینک میں آزاد کشمیر کے لوگوں کی کھربوں کی سرمایہ کاری ہے لیکن csr کے تحت بھی کوئی کیمونٹی ویلفیئر کا کام نہیں کر رہے،عوامی حلقوں نے نیشنل بینک کی اس ناانصافی پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ احکام سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل کبھی بھی زکوٰۃ کی رقم سے کٹوتی نہیں ہوئی یہ پہلی دفعہ ایسا ہورہا ہے جس سے مستحقین زکوٰۃ کی مالی مدد سے چارجز کے نام پر رقم بٹوری جارہی ہے
چیک کٹوتی