مظفرآباد ایس ایس پی مظفرآباد تبدیل،تفصیلات کے مطابق قائمقام وزیر اعظم آزاد کشمیر خواجہ فاروق احمد نے گزشتہ رو ز پاکستان تحریک انصاف کے ایم ایل اے اور اس کے بیٹے کو وزیر اعظم ہائوس کے قریب سے اٹھائے جانے کا نوٹس لیا جس پر ایس ایس مظفرآباد کو فوری طور پر ہٹاتے ہوئے میر عابد کو ان کی جگہ تعینات کر دیا گیا جبکہ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر عامر شیخ نے واقع پر انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔